1

اپنی عمر سے زیادہ شادیاں کرنے والا شخص، بیویوں اور اولاد کی تعداد جان کر کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے

اپنی عمر سے زیادہ شادیاں کرنے والا شخص، بیویوں اور اولاد کی تعداد جان کر کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے

ابوجہ ( پرائم نیوز) نائجرین شہری نے اپنی عمر سے بھی زیادہ شادیاں کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے تاہم ابھی تک ان کا نام گنیز بک آف دی ورلڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ حکومت کی طرف سے بھی اتنی شادیاں‌ کرنے پر ملک میں پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد ورلڈ ریکارڈ کی درخواست نہیں دی گئی، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی افراد کیلئے ایک بیوی کے ساتھ گزار کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جو ایک چھت کے نیچے اپنی عمر سے زیادہ بیویوں اور اس سے دگنی اولاد کے ساتھ زندگی بسرکر رہا ہے اور مزید شادیوں کا خواہشمند ہے.

محمد بیلو ابو بکر نامی عمر رسیدہ شخص کی عمر بانوے سال ہے اور انہوں نے ایک، دو یا تین نہیں بلکہ ایک سو سات شادیاں کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے. یہ شخص دس بیویوں کو طلاق دے چکا ہے مگر ابھی بھی ستانوے بیویاں اس کے ساتھ موجود ہیں جو اپنی سوکنوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں. اس صاحب کی کچھ ازدواج ایسی بھی ہیں جن کی عمر اپنے شوہر کی پہلی بیویوں سے پیدا ہونے الے بچوں سے بھی کم ہے.

ابو بکر گزشتہ کئی سالوں سے میڈیا کی نظروں میں ہیں. حال ہی میں مینان کی موت کی افواہیں منظر عام پر آئیں تو وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز پھر سے بن گیا. ان افواہوں کو سننے کے بعد انہوں نے مقامی اخبار میں کہا ہے کہ وہ زندہ، مکمل صحت اور مزید شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ یہ افواہ بے بنیاد ہے اور یہ سب میرے حاسدین نے اڑائی ہے. خدا نے جو کچھ بھی عطا کیا ہے وہ اس سے حسد کرتے ہیں.میں یہ سب خدا سے حکم سے کر رہا ہوں اور آخری وقت تک کرتا رہوں گا.نائیجیریا میں مقامی اسلامی حکام نے ان کی چار سے زائد شادیوں پر تنازعہ اختیار کیا ہے اور ان کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں. عالمی میڈیا کے مطابق 2008 میں انہیں نائیجیریا کی عدالت کی طرف سے چھیاسی سے زائد بیویوں کو طلاق دینے پر مجبور کیا گیا جس پر انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں