1

پاک، بھارت ٹاکرا، شائقین کرکٹ ٹکٹوں پر ٹوٹ پڑے، آئی سی سی نے بھی فیصلہ سنا دیا

پاک، بھارت ٹاکرا، شائقین کرکٹ ٹکٹوں پر ٹوٹ پڑے، آئی سی سی نے بھی فیصلہ سنا دیا

دبئی ( پرائم نیوز) اگلے سال انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت میچ کے ٹکٹس پر شائقین ٹوٹ پڑے. آئی سی سی کو اس حوالے سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں. ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 4 لاکھ 17 ہزار ٹکٹوں کی درخواستیں سامنے آئی ہیں. 15 میں سے 11 میچز کی ٹکٹوں کیلئے حکام کو زائد درخواستیں ملیں. لہذٰا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا. باقی ٹکٹیں 27 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے سے فروخت کیلئے مہیا کی جائیں گی. کونسل نے شائقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی مایوسی سے بچنے کیلئے ٹکٹیں آفیشل ذرائع سے ہی حاصل کریں.

تفصیلات چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کیلئے آئی سی سی کو 60 ملکوں سے 417،000 ٹکٹس درخواستیں موصول ہوئی ہیں. زیادہ تر لوگوں نے پاکستان اور بھارت میچ کے ٹکٹ مانگے. انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا میچ اور فائنل میں بھی لوگوں نے خاصی دلچسپی ظاہر کی ہے. ان میچز کی ہر شرح قیمت میں حکام کو زائد درخواستیں ملیں. ری سیل ٹکٹ اگلے سال فروی میں شائقین کو دیے جائیں گے. جمعرات 27 اکتوبر سے بذریعہ ای میل پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باقی میچز کے ٹکٹ بھی فروخت کیے جائیں گے. ایونٹ کا آغاز اوول میں یکم جون کو ہاگ جبکہ فائنل 18 جون کا شیڈول بنایا گیا ہے. کارڈف کو سیمی فائنلز سمیت 4 میچز کی میزبانی دی گئی ہے. اس میں پاک، بھارت معرکے کے علاوہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بھی شامل ہے. آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ چرڈسن کا کہنا ہے کہ ہمیں شائقین کے شاندار عمل کو دیکھ کر خوشی ہوئی، اس میں برطانیہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں نے حصہ لیا، ہر میچ میں شائقین کی دلچسپی چیمئنز ٹرافی فارمیٹ کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں