1

پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی موبی لنک کا چہرہ بے نقاب ہو گیا، کسٹم حکام نےبڑی چوری پکڑ لی

پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی موبی لنک کا چہرہ بے نقاب ہو گیا، کسٹم حکام نےبڑی چوری پکڑ لی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کی سب سے بڑی موبائل کمپنی موبی لنک بھی ٹیکس چور ثابت ہوئی ہے. کسٹمز حکام نے موبی لنک کی ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کو پکڑ لیا ہے. کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ موبی لنک نے قومی خزانے کو سوا 7 کروڑ روپےکا نقصان پہنچایا ہے. موبی لنک نے بیرون ملک سے منگوائے آلات پرڈیوٹی اور ٹیکس چوری کیا. کسٹمز حکام نے موبی لنک کمپنی کے ذمہ داروں کو 28 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے. کسٹمز حکام نے چیئرمین ایف بی آر کو موبی لنک کے خلاف سخت ایکشن کی سفارش بھی کر دی ہے.

نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبی لنک کی طرف سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی ہے اور ہر دل پر راج کرتے ہوئے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرتی ہے. جبکہ دوسری جانب ہر دل پر راج کرنے والی ملک کی سب سے بڑی خود ساختہ سیلولر کمپنی کروڑوں روپے کی ٹیکس چور نکلی ہے. کسٹمز حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبی لنک نے قومی خزانے کو سوا 7 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے کیس چلائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں