1

عوام کیلئے انتہائی بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اچانک حیران کن اضافہ

عوام کیلئے انتہائی بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اچانک حیران کن اضافہ

اسلام آباد ( پرائم نیوز) کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے. نیپرا نی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی، اگست کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے مطابق جولائی کیلئے 15 پیسے، اگست کیلئے 23 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے.

نیپرا کا کہنا ہے کہ جولائی میں کے الیکٹرک نے ایک ارب 63 کروڑ 36 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی تھی جبکہ اگست میں ایک ارب 58 کروڑ 49 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، کے الیکٹرک ذرائع اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداورا پر فیول لاگت میں اضافہ ہوا.نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں کیا جائے گا. خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی الیکٹرک نے بجلی کے بلوں میں کچھ پیسے کمی تھی جس سے صارفین کو بلوں میں ریلیف ملا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں