3

خبردار…! ان چینلز کو اب کوئی نہیں دیکھے گا، پیمرا نے نئی پابندی عائد کر دی

خبردار…! ان چینلز کو اب کوئی نہیں دیکھے گا، پیمرا نے نئی پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان میں میڈیا کی نگرانی کرنے والے ادارے پیمرا نے انڈین تفریحی مواد کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام سٹیلائیٹ ٹی وی چینلز اور ایم ایف ریڈیو پر انڈین مواد پر مکمل طور پر پابندی لگا دی ہے. پیمرا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کوارٹر پر اتھارٹی کے 20ویں اجلاس میں اس پابندی کا فیصلہ حکومت کی طرف سے سمری کا جواب موصول ہونے پر کیا گیا ہے.

سمری کی حکومت نے پیمرا اتھارٹی کو مکمل اختیارات تقویض کیے ہیں کہ وہ انڈین مواد سے متعلق فیصلہ کرنے میں مکمل با اختیار ہے اور اس حوالے سے اتھارٹی نے اپنے فیصلے کے تحت 2006 میں اس وقت فوجی صدر پرویز مشرف کی طرف سے انڈیا کو دی گئی یکطرفہ رعایت منسوخ کر دی ہے. پیمرا کی طرف سے اطلاق 21 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو کا لائسنس بغیر شو کاز نوٹس جاری کیے معطل کر دیا جائے گا.

پیمرا نے اسی نوعیت کی پابندیوں کا اعلان اس ماہ کی 4 تاریخ کو کیا تھا. اس وقت پیمرا کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں انڈین چینلز اور انڈین مواد دکھائے جانے پر ایسا مواد نشر کرنے والی کمپنی کا لائسنس بغیر کسی نوٹس فوری طور پر معطل یا منسوخ کر دیا جائے گا. اس وقت یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا طلاق اس ماہ کی 16 تاریخ سے ہوگا اور ادارہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر سکے گا.

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران ملک میں غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ( ڈش ریسیورز) کی فروخت اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا. ملک میں 16 اکتوبر کے بعد ان پابندیوں کا اثر ہونا شروع ہو گیا ہے جس میں زیادہ تر ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز نے انڈین مواد کی نشریات کو روک دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں