1

سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوام انہتائی پریشان

سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوام انہتائی پریشان

کراچی ( پرائم نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں‌اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو کر 51 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن نےکہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے سودوں میں خریداری کی وجہ سے 7 ڈالر اضافے سے 1259 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے جس کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا جا رہا ہے. فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو کر 51 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 343 روپےکے اضافی سے 44 ہزار 314 روپے پر پہنچ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں