1

’’وزیر اعظم کا استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے‘‘ عمران خان نے نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا

’’وزیر اعظم کا استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے‘‘ عمران خان نے نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو نومبر کیلئے تیاریاں جاری ہیں. ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے پر امن احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی. عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا اچھا رسپانس مل رہا ہے، ریکاوٹیں‌ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو جو نتیجہ ہم چاہتے ہیں وہ جلدی سامنے آ جائے گا.

ان کا مزید کہنا ہے کہ میری بیس سال کی سیاست میں ایسا رسپانس کبھی نہیں ملا، ہم ہر چیز کیلئے تیار ہیں. اگرنظر بند بھی کر لیا گیا تو ہماری پوری تیاری ہے.عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بھی ہمیں احتجاج کو انہیں روک سکتی. وزیر اعظم کا بھارت میں کاروبار ہے اور اسی لیے ان کی کوشش ہے کہ بھارت ان سے خوش رہے. عوام بھی سات ماہ سے پانامہ پر جواب کا انتظار کر رہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ اب استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آنا.

عمران خان نے خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو پتا نہیں کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے. اپنی کرپشن اور چوہدری کو بچانے کیلئے خوفی کھیل کھیلا جا رہا ہے. میرا نہیں خیال کہ کسی کو پر امن احتجاج پر اعتراض ہونا چاہیئے. عمران خان نے کہا ہے کہ ڈگڈگی پاک فوج کےخلاف ایک پروپیگنڈا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں