1

پاکستان کی حمایت میں بولنا مہنگا پڑ گیا، سلمان خان کے سر پر چھ سال جیل کی سزا کا خطرہ منڈھلانے لگا

پاکستان کی حمایت میں بولنا مہنگا پڑ گیا، سلمان خان کے سر پر چھ سال جیل کی سزا کا خطرہ منڈھلانے لگا

ممبئی ( پرائم نیوز) سلمان خان کو ایک بار پھر نئی مشکل گھیرے میں لینے کیلئے تیار ہے کیونکہ اس بار بھارتی ریاست راجھستان کی حکومت نے سلمان خان کے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے. پچھلے دنوں راجھستان ہائی کورٹ سے باعزت بری ہونے والے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان ایک بار پھر 10 سالہ پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس میں مبتلا ہو سکتے ہیں کیونکہ اب ریاستی حکومت نے اداکار کو جیل بھیجنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی 18 سالہ پرانے مقدمے سے بری ہونے کی خوشیوں پر پانی پھر گیا ہے اور اس کے پیچھے راجھستان حکومت کاہاتھ ہے جس نے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے بریت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے مقدمے کی سماعت کی جائے گی. سپریم کورٹ کی طرف سے مقدمے دوبارہ کھولنے پر اداکار کو ایک بار پھر گرفتار کرنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جبکہ مقدمے میں سلمان خان پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں 6 سال جیل کی سزا کاٹنا پڑ سکتی ہے. کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے مقدمے کو وجہ بنا کر سلمان خان کو جیل بھیجنے کی وجہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سلمان خان کی طرف سے پاکستان کی حمایت کرنا بھی ہو سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں