1

بھارتی لڑکیوں پر چائے والے کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک! ٹائمز آف انڈیا نے ایسی رپورٹ جاری کر دی کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے

بھارتی لڑکیوں پر چائے والے کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک! ٹائمز آف انڈیا نے ایسی رپورٹ جاری کر دی کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اسلام آباد کا ایک چائے والا نوجوان ان دنوں ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور لوگ اس کا موازنہ وزیر اعظم نریندر مودی جو خود کو چائے والا کہلانے پر فخر کرتے ہیں، ان سے کر رہے ہیں. بہت سے لڑکیاں اس چائے والے پر فدا ہو چکی ہیں اور اسے کرہ ارض کا حسین وجمیل نوجوان قرار دیا جا رہا ہے. ٹوئٹر ہینڈل سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے ’’ قسمت نے اس چائے والے کو سٹار بنا دیا ہے، وہ بلاشبہ اس کرہ ارض کے حسین ترین جوانوں میں سے ایک ہے ‘‘. نیلی آنکھوں والے اس چائے والے کی تصویر پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں. خواتین اور مرد دونوں نے اس کی خوبصورتی پر طرح طرح کے خیال کا اظہار کیا ہے. ’’کسی کو اس نوجوان کی طرح شوہر چاہیئے‘‘ تو کوئی کہہ رہا ہے کہ ’’پاکستان کا چائے والا بالی ووڈ کے ستاروں سے زیادہ پر کشش ہے‘‘.

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکہ میں ایک قیدی کی تصویر اسی طرح شائع ہوئی تھی اور لوگوں نے اسے ’’ہاٹ کرمنل‘‘ کہا تھا لیکن پاکستان کے اس چائے والے کو لوگ دو ملکوں کے درمیان ایک ہتھیار کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں. سہیل چیمہ ایم ڈی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شخص نے لکھا: ’’ بھارتی لڑکیوں پر پاکستانی چائے والے کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک! ہمیں اپنے دوسرے اسلحے نکالنے کی ضرورت ہے؟‘‘

ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان ارشد خان کو پاکستان کا ایٹم بم قرار دیا جا رہا ہے جسے بھارتی لڑکیوں‌ پر سرجیکل سٹرائیکس کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے. ارشد اسلام آباد کے اتوار بازار کے قریب ایک ہوٹل پر ملازمت کرتا ہے، خیبر پی کے سی روزی کمانے وفاقی دارلحکومت کچھ مہینے پہلے اسکی تصویر ایک خاتون فوٹو گرافر نے لی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس سے یہ شہرت ملی ہے.

ارشد کا کہنا ہے کہ اسے اتنا مقبولیت ملنا اچھا بھی لگ رہا ہے مگر مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں، اس کے کام کا وقت ہوتاہے تو لوگ تصویر کھینچنے اور انٹر ویو لینے آجاتے ہیں، روزی نہیں کماؤں گا تو رات کو بھوکا سوؤں گا. ارشد خان نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چائے فروش ہیں اور وہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو میں بھی کسی سے کم نہیں ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں