1

’’ظالماں ایک چائے پلا دے‘‘ معروف گلوکارہ بھی بولے بغیرنہ رہ سکیں، چائے والے سے بڑا مطالبہ کر دیا

’’ظالماں ایک چائے پلا دے‘‘ معروف گلوکارہ بھی بولے بغیرنہ رہ سکیں، چائے والے سے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی ( پرائم نیوز) اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع بھی ٹوئٹر پر چائے والے کے بارے میں بات کیے بنا چپ نہ رہ سکیں، انہوں نے کہا ہے کہ ظالماں ایک کپ چائے پلا دے. اسلام آباد کے چائے والے کی تصویر نےسوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا رکھی ہے، پاکستانی لڑکیاں بے اختیار اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں، ایسے میں کئی معروف شخصیات نے بھی اپنےتاثرات کا اظہار کیا، اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع بھی خود پر قابو نہ پا سکیں. اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے ایک تصویر کی پوسٹ کی جس میں لکھا گیا ہے کہ ظالماں ایک چائے پلا دے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے صنم بلوچ، ریحام خان اور بھارتی ٹی وی اینکر نکول مہتا سمیت مشہور شخصیات نے بھی اسلام آباد کے چائے والے ارشد پر تبصرہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں