1

عمران خان ڈگڈگی نہیں بجا رہا بلکہ… ایسی شخصیت کپتان کی حمایت میں بول کھڑی ہوئی جس پر کوئی امید نہ تھی

عمران خان ڈگڈگی نہیں بجا رہا بلکہ… ایسی شخصیت کپتان کی حمایت میں بول کھڑی ہوئی جس پر کوئی امید نہ تھی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان ڈگڈگی نہیں بجا رہا ان کیا اشارہ کسی اور جانب ہے. ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا بیان آگ پر ہائی آکٹین ڈالنے کے مترادف ہے. میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ڈگڈگی کا اشارہ غیر سیاسی لوگوں کی طرف کیا گیا ہے. خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے خفیہ اجلاس کی باتیں باہر بھجوا دی گئی ہیں تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟

آل پارٹیز کانفرنسز کی ساری باتیں اسی طرح آؤٹ ہوئی ہیں. جس کے گھر میں باتیں ہوئیں اور باہر نکل گئیں اس کا ذمہ دار کون ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ ایک دن ای سی ایل میں نام ڈالتے ہیں اور پھر نکال بھی دیتےہیں.انہوں نے کہا ہے کہ فوج کی باتیں سکیورٹی سے متعلق ہیں وہ کیسے بتائے گی. یہ کون سویلین ہے جس نے حساس باتیں بتائیں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں