1

عوام پر بجلی گرا دی گئی، یکم نومبر سے پٹرول کی نئی قیمتیں کا ہوں گی؟ اعلان ہو گیا

عوام پر بجلی گرا دی گئی، یکم نومبر سے پٹرول کی نئی قیمتیں کا ہوں گی؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اوگرا نے یکم نومبر سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل ہونے کے بعد اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ کرنے کی سمری تیار کر لی ہے. اوگرا کی طرف سے یکم نومبر سے ڈیزل 6 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 97 پیسے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے اور پٹرول 85 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے. حتمی فیصلہ وازرت خزانہ طے کرے گی. سمری کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں