1

سعودی شہزادے کا سر قلم کر دیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی شہزادے کا سر قلم کر دیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کی سزائے موت پر عمل در آمد کر لیا گیا ہے. اس شہزادے کو 3 سال پہلے ایک سعودی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی. ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادے کو یہ سزا ریاض کے مضافات میں ال تھوماما کے علاقے میں ہونے والی ایک لڑائی کے دوران قتل ہونے پر سنائی گئی تھی. بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک بن سعود الکبیر نے سعودی شہری عدیل بن سلیمان بن عبدالکریم محمد کو قتل کیا تھا. اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا، جس کے بعد عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے. مقتول کے خاندان نے شہزادے سے خون بہا لینے کا انکار کر دیا تھا. مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف چاہیئے. جس پر ترکی بن سعود الکبیر کو کل صبح سزائے موت دے دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں