1

سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت پانے والے چائے فروش کی قسمت ہی بدل گئی، معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کر دی

سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت پانے والے چائے فروش کی قسمت ہی بدل گئی، معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اسلام آباد کے خوبصورت نوجوان چائے والے کو ماڈلنگ کے معاہدے کی پیشکش کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل پر کام کرنے والا ایک خوبرو نوجوان چائے والا کی تصاویر نے کافی دھوم مچا رکھی ہے. ارشد خان نامی اس چائے والا نوجوان کو ناصرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی خوب شہرت ملی ہے.

خاص طور پر اس نوجوان نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے. سوشل میڈیا اور بعد ازاں الیکٹرانک میڈیا پر اس نوجوان کے خوب چرچے ہونے کے بعد اب پاکستان میں فیش انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور کمپنی نے ارشد خان کو باقاعدہ معاہدے کی پیشکش کر دی ہے. ارشد خان کی طرف سے اس معاہدے کو قبول کر لیا گیا ہے جس کے وہ جلد ہی کپڑوں کی نمائش کیلئے ماڈلنگ کرتے نظر آئیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں