1

شلپا شیٹھی اور گووندا کو عدالت میں طلب کر لیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

شلپا شیٹھی اور گووندا کو عدالت میں طلب کر لیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

رانچی ( پرائم نیوز) عدالت نے 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم (چھوٹے سرکار) کے گانے (ایک چما تو مجھ کو ادھار دے دے) کے مقدمے میں اداکار گووندا اور شلپا سیٹھی سمیت 6 افراد کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے. بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی پچھلے دنوں والد کی وفات کی وجہ سے کافی گہرے صدمے میں ہیں لیکن اب ان پر ایک اور مشکل پڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں 20 سالہ پرانے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے.

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ( چھوٹے سرکار) کے آئٹم سانگ ( ایک چما تو مجھ ادھار دے دے، بدلے میں سارا بہار لے لے) نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں لیکن گانے میں بہار کے بارے میں غلط رنگ دینے اور فحاشی کا پرچار کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر عدالت نے مئی 2001 میں اداکار گووندا، شلپا سیٹھی، گلوکار ادت نارائن سمیت 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جس پر مقدمے میں شامل افراد نے رانچئی ہائی کورٹ سے رابطہ کر لیا ہے. ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود مقدمے میں شامل افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر اب عدالت نے ممبئی پولیس کو اداکار گووندا اور شلپا سیٹھی سمیت 6 افراد کو 18 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ مقدمے میں الزامات ثابت ہونے پر دونوں اداکاروں کو جیل کی سزا کاٹنی پڑ سکتی ہے. خیال رہے کہ پچھلے دنوں گووندا کو عدالت نے مداح کو تھپڑ رسید کرنے پر معافی مانگنے کا حکم دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں