4

آئندہ سالوں میں بجلی کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ وزیر اعظم نواز شریف نے عوام کو خوشخبری سنا دی

آئندہ سالوں میں بجلی کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ وزیر اعظم نواز شریف نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم سڑکیں بناتے رہیں گے، تم سڑکیں ناپتے رہو، ایک پارٹی کو کنٹینر پر ناچنے کا مینڈیٹ ملا ہے، کے پی میں عوام نیا پاکستان بنانے والے کی تلاش میں ہیں، ہر زمانے میں کوئی نہ کوئی ڈگڈگی بجانے والے آ ہی جاتا ہے.کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مرکزی کونسل سے وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء میں کے پی میں بھی (ن) لیگ کی حکومت ہو گی، بجلی کی قیمت مزید کم کریں گے، اگلے دو سالوں میں بجلی کی قیمت 7 یا 8 روپے تک آ جائے گی.

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایک ڈگڈگی بجانے والا جاتا ہے تو دوسرا آ جاتا ہے، آج بھی لوگ ڈگڈگی بجا کر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں. وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کو پاکستان کی ترقی کا مینڈیٹ اور شاید ایک پارٹی کو کنٹینر پر ناچنے کا مینڈیٹ مل گیا ہے.

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات ہوئے اور وزیر اعظم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب ہو گئے. صدارتی امیدوار عبدالقادر بلوچ کے کاغذات نامزدگی پارٹی ووٹرز فہرست میں نام نہ ہونے پر مستر د ہوئے تو انہوں نے کوئی اعتاض نہیں کیا. راجا ظفر الحق بلا مقابلہ پارٹی کے چیئرمین جبکہ سرتاج عزیز، امداد چانڈیو، یعقوب ناصر، سرانجام خان، چنگیز مری اور سردار سکندر حیات بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے. سیکرٹری اطلاعات کیلئے مشاہد اللہ خان کے مقابل کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تو پرویز ریشد بھی بلا مقابلہ پارٹی کے سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئے. چار سال کیلئے منتخب ہونے والے پارٹی عہدیداروں کا با ضابطہ اعلان جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں