1

’’انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں‘‘ شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے شاندار خوشخبری

’’انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں‘‘ شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے شاندار خوشخبری

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سوانح حیات اگلے سال شائع کی جائے گی، اس کتاب کا نام ( شاہد آفریدی: این آٹوبائیو گرافی) رکھا گیا ہے جسے صحافی وجاہت ایس خان نے لکھا ہے. ہندوستان کی بک پبلشنگ کمپنی ہارپر کولنز انڈیا نے آفریدی کی کتاب شائع کیے جانے کا امکان فیس بک پرظاہر کیا ہے.

16 سال کی عمر میں صرف 37 گیندوں پر سینچری کرنے والے شاہد آفریدی نے بھاری میڈیم سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کرکٹ کیریئرکے میں نے کئی انٹرویو دیے اور کئی درجن ٹی وی شوز کیے لیکن کتاب میں ان کے مداح ان کی وہ کہانیاں پڑھیں گے جن کے بارے میں انہوں نے کبھی کوئی بات نہیں کی ہے.انہوں نے کہا ہے کہ اس کتاب میں انہوں نے اپنی دشمنیوں اور دوستیوں کا ذکر کیا ہے جس میں خاص طور پر بھارتیوں کے ساتھ ہونے والے مقابلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں