1

کس فیس بک فرینڈ نے آپ کو Unfriend کردیا؟ پتا لگانے کیلئے زبردست ایپ متعارف کر دی گئی

کس فیس بک فرینڈ نے آپ کو Unfriend کردیا؟ پتا لگانے کیلئے زبردست ایپ متعارف کر دی گئی

سان فرانسسکو ( پرائم نیوز) فیس بک استعمال کرتے ہوئے کبھی کبھار آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ دوستوں کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہوتی نظر آ رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ کچھ لوگوں نے آپ کو اپنی دوستوں کی لسٹ سے باہر نکال دیا ہے یعنی (ان فرینڈ) کر کے دوستی کا رشتہ ختم کر دیا ہے.

مگر اب اس کی درست نشاندہی کرنے کیلے ایک ایپ متعارف کرائی جا چکی ہے. مجھے کس نے ان فرینڈ کیا ہے؟ (who delete me) ایپ کرام، اوپرا، فائر فوکس اور اینڈ روئیڈ آپریٹنگ سسٹم کیلئے مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے.

میڈیا ڈیوڈس کمپنی کے ماہرین نے اس ایپ کو متعارف کیا ہے جو بہت سادہ اصول پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے. ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد یہ خود کار انداز میں آپ کے دوستوں کی تفصیل اور تعداد کی فہرست تیار کر لیتی ہے اور جب آپ فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں تو وہ اس فہرست کا موازنہ کرکے بتا دیتی ہے کہ فیس بک فرینڈز کی تعداد اتنی ہی ہے یا کم ہو گئی ہے اور اسی طرح الگ ہونے والے دوستوں کی تصاویر، تفصیلات اور آخری رابطے سے آگاہ کرتی ہے جس کے ذریعے آپ فیس بک پر ان فرینڈ کرنے والے دوستوں سے آگاہ ہو سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں