1

’’اگرچوہدری نثارنے دس دنوں میں استعفیٰ نہ دیا تو وزیراعظم انہیں خود نکال دیں گے‘‘ تہلکہ خیز انکشافات

’’اگرچوہدری نثارنے دس دنوں میں استعفیٰ نہ دیا تو وزیراعظم انہیں خود نکال دیں گے‘‘ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صحافی سے خبرلیک کروانے والے ماسٹر مائند وزیراعظم نواز شریف ہیں. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اگلے 10 دنوں میں استعفیٰ نہ دیا تو وزیر اعظم نواز شریف ان سے خود استعفیٰ لے کر وزارت سے باہر نکال دیں گے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ میں چوہدری نثار علی خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف چوہدری نثار کو باہر نکالیں، انہیں خود سوچنا چاہیئے کہ وہ اپنی وزارت سے مستعفیٰ ہو جائیں ورنہ وزیراعظم انہیں نکال دیں گے. شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف مال بنانے کا علم رکھتے ہیں، اخبارمیں متنازعہ خبر دینے والے صحافی سرل المیڈا کو بھی وزیر اعظم نے پہلے ہی سے مارک رکھا تھا.

شیخ رشید کے مطابق اخبار میں خبر شائع کرنے والا صحافی سرل المیڈا اس سے پہلے بھی ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی ناکامی پر آرٹیکل لکھ کر شائع کر چکا ہے. ان کا کہنا ہے کہ اس تمام تر صورتحال کے ماسٹرمائنڈ خود نواز شریف ہیں. نواز شریف اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں. شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے 10 دن ملک کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اگلے دس دنوں میں اہم ترین فیصلے طے کیے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں