1

جو کام کوئی نہ کر سکا وہ جنرل راحیل شریف نے کر دکھایا، اہم ملک کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے بڑے شہر میں پہنچ گئی

جو کام کوئی نہ کر سکا وہ جنرل راحیل شریف نے کر دکھایا، اہم ملک کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے بڑے شہر میں پہنچ گئی

لاہور ( پرائم نیوز) 25 رکنی آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم پاک فوج کی دعوت پر لاہور پہنچ گئی ہے. تفصیلات کے مطابق آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کا دستہ لاہور پہنچ گیا جہاں وہ پاک فوج کے ساتھ تین میچ کھیلے گی. آر آئی ایس پی نے کہا ہے کہ آسٹریلین ٹیم پاکستان آرمی ٹیم سے دوستانہ میچز کھیلے گی اور آسٹریلین ٹیم کے دورے سے پاکستان کا دنیا میں مثبت امیج پیدا ہو گا. آئی ایس پی آرکی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آنے سے پاکستان کا امیج دنیا کے سامنے بلند ہو گا، آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم 19، 21، 23 اکتوبر کو میچ کھیلے گی. تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں