1

یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو گرفتار کرنے کا حکم، وجہ بھی سامنے آ گئی

یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو گرفتار کرنے کا حکم، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیاہے. تفصیلات کے مطابق گارڈین عدالت میں یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضا گیلانی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ گیلانی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے.

فضہ بتول کو گرفتار کرنے کا حکم گارڈین جج نے دیا. عدالتی احکامات نہ ماننے پر فضہ بتول کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے. فضہ بتول کے خلاف ان کے سابق شوہر خرم نے اپنے بیٹے اسفند یار کی حوالگی سے متعلق درخواست دائر کی تھی. فضہ بتول کی 2008ء میں اپنے شوہر خرم سے علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے شوہر نے اپنے بیٹے کی حوالگی کیلئے کیس دائر کیا.

عدالت نے فضہ کو حکم دیا کہ وہ اسفند کی اپنے والد سے ملاقات کروائیں لیکن پچھلی سماعت میں خرم نے عدالت کو بتایا کہ فضہ نے ان کے بیٹے سے ان کی ملاقات نہیں کروائی. عدالت نے فضہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے حکم دیا کہ فضہ بتول کو بچے سمیت آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں