2-8

پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، جانی نقصان ہو گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی ( پرائم نیوز) پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے. ترجمان فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ مسرور ایئر بیس کراچی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نیتجے میں ایک پائلٹ شہید ہو گیا ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش میں پائلٹ شہید ہو گیا تاہم زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. ترجمان فضائیہ نے کہا ہے کہ طیارے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق فنی خرابی کی وجہ سے طیارے کو حادثہ پیش آیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں