1

وزیر اعظم نواز شریف صدر منتخب ہو گئے

وزیر اعظم نواز شریف صدر منتخب ہو گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے صدارت کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں.

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی الیکشن کے سلسلےمیں چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میں مقرر کمیشن کے مختلف عہدوں کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی، جانچ پڑتال کے دوران پارٹی کے صدارتی امیدوارن عبدالقادر بلوچ کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وزیر اعظم نواز شریف پارٹی کے بلا مقابلہ صدربن گئے ہیں.

علاوہ ازیں سرتاج عزیز، چنگیزمری، امداد چاندیو، یعقوب ناصر، سرانجام خان اور سکندر حیات سینئر نائب صدورجب کہ راجا ظفرالحق بلا مقابلہ چیئرمین منتخب، سینیٹر پرویز رشید بلا مقابلہ سکیرٹری مالیات، مشاہد اللہ خان سیکرٹری اطلاعات جبکہ احسن اقبال بلا مقابلہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں.

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت انتخابات میں حصہ لینے والی ہر جماعت پر 4 سالوں میں ایک بار پارٹی الیکشن کمیشن کرانا ضروری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں