1

’’دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرتا ہے‘‘ چین کے بعد ایک اورسپر ایٹمی پاورپاکستان کے ساتھ مل گیا، بھارت کی نیندیں حرام

’’دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرتا ہے‘‘ چین کے بعد ایک اورسپر ایٹمی پاورپاکستان کے ساتھ مل گیا، بھارت کی نیندیں حرام

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاک بھارت کشیدگی کا آغاز بھارت نے کیا ہے اور پھر پاکستان کو اکیلا کرنے کی کوشش بھی شروع کر دی. پاکستان کے دوست ممالک اس کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے کہ پاکستان ہمیشہ سرخرو رہا اور بھارت کو ہر بار شرمندگی اٹھانہ پڑی. حال ہی میں تازہ ترین رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا انتہا پسند بھارت خود تنہا ہو گیا ہے اور برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف کو مسترد کر دیا ہے. دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرتا ہے اور بھارت کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے.پاکستان کو سفارتی محاذ پر اکیلا کرنے کے جنون میں بھارت خود تنہائی کا شکار ہو رہا ہے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکس اجلاس میں روس نے بھارت کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کھڑا ہوا ہے. ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں حکومتی ذارئع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ برکس اجلاس میں روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کر دیا ہے جس پر نریندر مودی خاصے پریشان دکھائی دے رہے ہیں. بھارتی اخبار کے مطابق روس کی پاکستان کے حوالے سے خاموشی نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کر کے رکھ دیں ہیں اور چین کی بجائے روس نے بھارت کو سب سے زیادہ مایوس کیا ہے. برکس اجلاس میں بھارت روس سے پاکستان کے خلاف بیان بازی کروانا چاہتا تھا لیکن مودی کے تمام ارادے خاک میں مل گئے جبکہ برکس اجلاس کے اعلامیہ میں بھی روس نے بھارتی موقف کی تائید ظاہر نہیں کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں