1

بھارت ایک بار پھر سوگ میں ڈوب گیا، آگ اور خون کی ہولی

بھارت ایک بار پھر سوگ میں ڈوب گیا، آگ اور خون کی ہولی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک اسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں. آگ لگنے کا واقعہ بھو نیشور شہر کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا، جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی. واقعے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں. بھارتی حکام کے مطابق اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے. واقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں