1

سونم کپور نے سوناکشی سنہا سے ایسا کیا کہا کہ دونوں میں جنگ چھڑ گئی

سونم کپور نے سوناکشی سنہا سے ایسا کیا کہا کہ دونوں میں جنگ چھڑ گئی

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور نے ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا کو اسٹائلٹ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں میں سرد جنگ شروع ہو گئی ہے.

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فلم کی دنیا میں موسٹ اسٹائلش کے نام سے جانا جاتا ہے اور فلم نگری کی صف اول کی کئی اداکارائیں سونم کپور کے فیشن کی تعریف بھی کر چکی ہیں جس میں کرینہ کپور خان بھی شامل ہیں جبکہ اب سونم کپور نے ساتھی اداکارہ کو فیشن کے بارے میں مشورہ دے کر آگ بگولہ کر دیا ہے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوناکشی سنہا پہلے ہی سے اپنے فیشن اسٹائل کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں لیکن اب فلم نگری کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور نے سرعام سوناکشی سنہا کے فیشن پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مذاق اڑایا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں میں سرد جنگ شروع ہو گئی ہے.اپنے بیان میں سونم کپور نے کہا ہے کہ سوناکشی پر مغربی لہاس کسی صورت میں اچھا نہیں لگتا لہذٰا انہیں زیادہ سے زیادہ بھارتی لباسوں کا انتخاب کرنا چاہیئے جبکہ سوناکشی سنہا کو نئے اسٹائلسٹ کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے اسٹائلسٹ کو فیشن کا اندازہ نہیں ہے.

دوسری طرف اداکارہ سوناکشی سنہا نے سونم کپور کی تنقید پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں میں سرد جنگ کا آغاز ہو گیا ہے اور دونوں نے تقریبات میں بھی ایک دوسرے کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں