0

”میں اس ملک کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں“ یاسر شاہ دل کی بات زبان پر لے آئے

”میں اس ملک کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں“ یاسر شاہ دل کی بات زبان پر لے آئے

دبئی ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون کے مقابل ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے.ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 وکٹیں لے کر تیز ترین 100 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یاسر شاہ نے ایشون کی طرف سے مبارکبار کا ٹویٹ کرنے پر اظہار خیال کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ 200 تیز ترین ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر کی طرف سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں، اس موقع پر یاسر شاہ نے بھارتی آف سپنر کے مقابل ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہر ایک دوسرے کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنا ہر پاکستانی اور بھارتی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور ان کی بھی یہی خواہش ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں