1

’’گرفتار کرنے کا حکم‘‘ بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت دیگر اہم شخصیات کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

’’گرفتار کرنے کا حکم‘‘ بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت دیگر اہم شخصیات کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی ( پرائم نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے22 اگست کو میڈیا ہاؤس پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے مقدمے میں ایم کیو ایم کے بانی اور فاروق ستار سمیت 30 افرد کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں. کراچی کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 22 اگست کو میڈیا ہاؤس پر حملے اور ملکی سالمیت کونقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کےدوران ایم کیو ایم کی 3 خواتین سمیت 52 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر نے بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 30 سےزائد ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے.عدالت نےپہلے سے گرفتار کنور نوید جمیل، قمر منصو ر اور شاہد پاشا کی عدم پیشی اور دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں