1

عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو گھیرے میں‌ لے لیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو گھیرے میں‌ لے لیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کےباہر ریڑھی بانوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے. مظاہرین نے کہا ہے کہ فقیر آباد پل بننے کے بعد ریڑھیاں نہیں لگانے دی جا رہیں. انتظامیہ نے متبادل جگہ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر کچھ نہیں کیا گیا. مظاہرے کی وجہ سے عمران خان کا راستہ بھی بلاک ہو گیا اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو موٹر سائیکل پر عمران خان کے گھر جانا پڑا.جس پر عمران خان نے پشاور ناظم اعلیٰ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریڑھی بانوں کے احتجاج سے متعلق بات چیت کی. اس کے بعد نعیم الحق نے ریڑھی بانوں‌ سے مذاکرات کیے جس پر انہوں نے احتجاج ختم کیا. پشاور ناظم اعلیٰ نے ریڑھی بانوں کو آئندہ کل پشاور طلب کر لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں