1

فیس بک نے صارفین کی بڑی مشکل کا حل نکال دیا، زبردست فیچر متعارف

فیس بک نے صارفین کی بڑی مشکل کا حل نکال دیا، زبردست فیچر متعارف

لاہور ( پرائم نیوز) فیس بک نےچپکے سے اپنےصارفیبن کے اکاؤنٹ میں بڑی تبدیلی رونما کر دی ہے. فیس بک کی طرف سے نیوزفیڈ پر پوسٹنگ کےآپشن کو تبدیل کر دیا گیا ہے یہ پہلےسے زیادہ اورکچھ افراد کیلئے تباہ کن بھی ثابت ہو سکتا ہے. فیس بک میں پوسٹنگ کے دوران ابھی بہت کم آپشن آتے ہیں جوکہ ان تصاویز میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، البتہ اب نئی تبدیلی کے بعد یہ آپشنز پہلے سے زیادہ موجود ہوں گے، اس کا ڈیزائن بھی بہترہےمگر اس تبدیلی میں لوگوں‌ کوٹیگ کرنے کا آپشن بھی دے دیا گیا ہے جو اکثرصارفین کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا. فی الوقت کسی فرد کوفیس بک پوسٹ میں ٹیگ کرنے کیلئے پہلے پوسٹ کرنےکے بعد ٹیگ کیا جاتا ہے تاہم اب براہ راست ٹیگ فرینڈز کے آپشن ک مدد سے ایسا کرنا ممکن ہو سکے گا. اگرتوآپ کی ایپ میں بھی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تو پریشان نہ ہوں‌ کیونکہ آنے والےکچھ ہفتوں میں دنیا بھرکے صارفین اس فیچرزسے لطف اندوز ہو سکیں گے. فیس بک کی طرف سے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ چپکے سے نئے سے نیا فیچر متعارف کرا دیا جاتا ہے جن کا اعلان بھی نہیں کیا جاتا اور لوگوں کو انہیں خود اس بارے میں سب دریافت کرنا پڑتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں