1

شوہر نے حاملہ بیوی کے ساتھ ایسا دردناک سلوک کیا کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

شوہر نے حاملہ بیوی کے ساتھ ایسا دردناک سلوک کیا کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

لاہور ( پرائم نیوز) لاہور کے علاقے اچھرہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی ہے. پولیس نے مقتولہ سندس کی لاش پوسٹ پارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے جبکہ سندس کا شوہر شہباز فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں سندس کی تین سال پہلے شہباز سے شادی ہوئی تھی. شادی کے بعد دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا. شہباز نے سندن کو تلخ‌ کلامی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا. سندس کو طبی امداد کیلئے اسپتال میں منتقل کی گیا جہاں وہ انتقال کر گئیں. اطلاع ملنے پر اچھرہ پولیس نےسندس کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مرہ خانے میں بھیج دیا. پولیس کے مطابق سندس پانچ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا ایک 2 سال کا بیٹا بھی ہے. سندس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں.

مقتولہ کا شوہر شہباز تشدد کے بعد موقع سے فرار ہو گیا. مقتولہ کے لواحقین نے تھانہ اچھرہ کے باہر جمع ہو کر ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں