1

’’ کسی حکومت میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے‘‘ اگر ایسا ہوا تو… سینئر سیاستدان نے دبنگ اعلان کر دیا

’’ کسی حکومت میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے‘‘ اگر ایسا ہوا تو… سینئر سیاستدان نے دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد دھرنے کے بارے میں وزیر اطلاعات کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات پرویز رشید کو بھی اچھی طرح سے پتا ہے کہ کسی حکومت میں اتنی ہمت نہیں‌ ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرے، اگر ایسا ہوا تو اس کا انجام بڑا بھیانک ہوگا.

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اظہار خیال کیا ہے کہ دھرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے اور اس مرتبہ اسلام آباد میں جو لوگ نکلیں گے وہ شاید اس سے پہلے تاریخ میں نہ نکلے ہوں. انہوں نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ نہیں، بلکہ اداروں کی بحالی کا مطالبہ کرنے آ رہے ہیں جو حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور پاناما لیک جیسے مسئلے سے آزادانہ تحقیقات نہیں کر سکتے. پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے، سلام شہداء 4، ریلی سے خطاب کے بارے میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ بلاول اب سرگرم ہو رہے ہیں اور شاید وہ اب عوام میں جائیں گے تو ان کی الجھن ختم ہو جائے گی. ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ بات پورے پاکستان کو معلوم ہے کہ شیر کا شکار صرف عمران خان ہی کر سکتا ہے کیونکہ جو اصل پوزیشن ہے وہ تحریک انصاف ہی ہے اور کم از کم اس بات پر ان کا بلاول کے ساتھ مکمل اتفاق ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں