7

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمت کا اطلاق کب سے ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمت کا اطلاق کب سے ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) حکومت نے اگلے ماہ ماحول دوست پٹرول متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، ماحول دوست پیٹرول کویت سے منگوایا جا رہا ہے، جو عام پیٹرول سے دو سے ڈھائی روپے مہنگا ہوگا. سرکاری تیل کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے نئے پیٹرول کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں، نیا پیٹرول کیمیائی اعتبار سے بانوے رون کا ہوگا جو ماحول دوست پیٹرول کہلائے گا، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ عام پیٹرول سے نیا ماحول پیٹرول دو سے ڈھائی روپے مہنگا دیا جائے گا تاہم قیمت کا درست اندازہ حقیقی درآمدی لاگت اور بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا.

حکومت یہ پیٹرول کویت سے منگوائے گی، جس کی پہلی کھیپ اس ماہ کے اختتام تک پاکستان پہنچ جائے گی. بہتر معیار کے پیٹرول کی درآمد کا فیصلہ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان دنیا میں‌افریقی ملک صومالیہ کے بعد دوسرا ملک ہے جو پست معیار کا پیٹرول استعمال کر رہا ہے. پاکستان میں ستاسی رون کا پٹرول فروخت کیا جاتا ہے جو کہ عالمی میعار پر پورا نہیں‌ہوتا، یہ ایندھن ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ گاڑیوں کی کارکردگی میں خرابی کا موجب بنتا ہے. خیال رہے کہ پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت، بنگلہ دیش، ایران اور سری لنکا پہلے ہی رون ایندھن استعمال کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں