1

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، چین نے ایسا کونسا کام کیا کہ بھارتی میڈیا بھی مودی کے خلاف میدان میں اُتر آیا

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، چین نے ایسا کونسا کام کیا کہ بھارتی میڈیا بھی مودی کے خلاف میدان میں اُتر آیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) کالعدم جیش محمد اور لشکر طیبہ کے خلاف کاروائیوں کا مطالبہ شامل کرنے کی کوشش میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکس اعلامیہ میں بھارت کے مرکزی مذاکرات کار امر سنہانے اس ناکامی کو یہ کہہ کر نظر انداز کرنے کی کوشش کی کہ ان کے خیال میں ان تنظیموں سے برکس کے تمام ممبران متاثر ہیں نہ ہی انہیں ان کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہم ان کالعدم تنظیموں کے نام اعلامیہ میں شامل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں.

خیال رہے کہ اعلامیے میں اسلامک، اسٹیٹ، جہبات فتح الشام اور اقوام متحدہ کی طرف سے بین کی گئی دیگر تنظیموں کے نام شامل ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیش محمد اور لشکر طیبہ کے ناموں کی شمولیت چین نے روک دی ہے، جس پر بھارتی وزیر اعظم مودی شدید غصے میں آ گئے ہیں. مودی کو بھارتی میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اسے بھارت کی زبردست ناکامی قرار دے رہا ہے.

علاوہ ازیں اعلامیہ میں اڑی حملہ کا ذکر بھی نہیں کیا گیا اعلامیہ میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ بھارت برکس ممالک میں حالیہ ہونےوالے حملوں کی مذمت کرتا ہے. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے برکس ممبران کے ساتھ اڑی حملہ سے متعلق بحث و تمحیض کی تھی لیکن اسے کوئی مثبت جواب نہ مل سکا جس پر اسے خفت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس حوالے سے بھی سنا گیا ہے کہ تہما فوکس دہشت گردی کے تصور پر تھا نہ کہ خصوصی معاملات پر سنہانے دعویٰ کیا کہ اگر آپ اعلامیہ دیکھیں تو اس میں ایک ایک بات بڑی واضح کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ ہم بات اپنے ہمسائے کے بارے میں کر رہے ہیں.

2 تبصرے “بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، چین نے ایسا کونسا کام کیا کہ بھارتی میڈیا بھی مودی کے خلاف میدان میں اُتر آیا

  1. XRumer 12.0
    is a modern multifunctional software for mass posting/inviting/liking/registering on the:
    + Facebook
    + forums
    + blogs
    + soc.nets
    + different CMS’s
    with a totally automatic captcha breaking.

اپنا تبصرہ بھیجیں