1

ایک جادوئی پھل کے استعمال سے نہ صرف وزن کم کریں بلکہ طاقت بھی بڑھائیں

ایک جادوئی پھل کے استعمال سے نہ صرف وزن کم کریں بلکہ طاقت بھی بڑھائیں

برطانیہ ( پرائم نیوز) جن حضرات کو اپنا وزن کم کرنے کی فکر لگی رہتی ہے وہ روزانہ انگوروں کی کچھ مقدار کھا کر نہ‌ صرف اپنا وزن کم کر سکتے ہیں بلکہ اپنی طاقت میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ بیریاں اور سرخ انگور موٹاپا کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ادھیڑ عمر (40سال) سے زائد عمر کے افراد اس سے بہت زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں، ایسے افراد روزانہ آدھا کپ انگور کھانے سے اس کے تمام فوائد حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ انگوروں میں موجد فلیووینوئڈز ایک اہم مرکب ہے جو وزن کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے.

برطانیہ کی غذائی ایسوسی ایشن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ فلیو وینوئڈز کے بہت سے فائدے دیکھنے کو ملے ہیں جن میں بلڈ پریشر کم کرنا، کولیسٹرول میں کمی لانا، کینسر اور دل کی بیماریوں کو بھی روکنا شامل ہیں. لیکن اب پہلی مرتبہ یہ ثابت ہوا ہے کہ انگوروں میں موجود فلیووینوئڈز آپ کی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں اور وزن کرتے ہیں.

امریکی یونیورسٹی نے 24 سال تک ایک لاکھ سے زائد افراد کا مطالعہ کیا اور رضاکاروں کو 36، 47 اور 48 عمر کے افراد میں تقسیم کیا. مردوں کے وزن میں چار سال میں 2-2 پونڈ اور خواتین نے اسی مدت میں 8-4 پونڈ وزن میں اضافہ کیا ہے لیکن جن مرد و خواتین نے فلیو وینوئڈز استعمال کیے ان کا وزن نہیں بڑھا بلکہ انہوں نے وزن کم کیا جبکہ انگوروں میں موجد فلیووینوئڈز کی ایک قسم اینتھو سائننزسب سے زیادہ کار آمد ثابت ہوئی ہے جو بلوبیر، اسٹرابری اور چیری میں پائی جاتی ہے. اس کے علاوہ چائے، بیری اور سیب کے فلیووینوئڈز بھی بہت موثر پائے گئے ہیں. اس تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلیووینوئڈز کو اپنی خوراک میں شامل کریں اور صحت مند اور خوشگوار زندگی بسر کریں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں