1

انتہائی افسوسناک خبر، خود کش دھماکے نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

انتہائی افسوسناک خبر، خود کش دھماکے نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

بغداد ( پرائم نیوز) عراق کے دارلحکومت میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے ہیں. غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بغداد میں عوامی اجتماع ہو رہا تھا کہ خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ دور تک اس کی آواز سنائی دی، دھماکے کی جگہ پر گھڑا بھی بن گیا. دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس کی طرف سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا گیا.

دوسری طرف ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے میں 31 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں کو فوری طبی امدا فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا. سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں