1

اظہرعلی کی شاندار کارکردگی، اپنی ٹرپل سینچری کس کے نام کردی؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

اظہرعلی کی شاندار کارکردگی، اپنی ٹرپل سینچری کس کے نام کردی؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

دبئی ( پرائم نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں تاریخی ٹرپل سینچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی اظہر علی نے اپنی زبردست کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی یہ سینچری والدین کے نام کرتا ہوں. اظہر علی کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ان کے کیریئر میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ مجھے لیجنڈ کرکٹر سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے. ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران وہ ڈریسنگ روم میں اسی سیٹ پر بیٹھے ہیں جہاں یونس خان ماضی میں دبئی میں سیریز کے دوران بیٹھا کرتے تھے. میں یونس خان کی غیر موجودگی میں ان کا اسٹائل اپنانے کی کوشش کرتا ہوں کہ کس طرح وہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹھا کرتے تھے اور کس طرح اپنا کٹ بیگ کھولا کرتے تھے. اظہر علی نے یونس خان کی بہتر صحت کیلئے دعا کی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بنیں گے.

ان کامزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے سینئر سے بات سیکھی ہے کہ مشکل وقت میں کس طرح اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیئے. ٹرپل سینچری کے بعد اننگزڈکلیئر کرنے کا فیصلہ ٹیم پلان تھا، کیوںکہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے اننگز ڈکلیئر کرنا ضروری تھا. اظہر علی نے اپنی ٹرپل سینچری مکمل کرنے کے بعد اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے اولین دنوں میں جب وہ ایک لیگ اسپنر تھے، تو انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک دن ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سینچری بنا سکیں گے.

خیال رہے کہ اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سینچری بنانے والے پاکستان کے چوتھے بلے باز ہیں، ان سے پہلے حینف محمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 337 رنز اسکور کئے تھے جبکہ سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف 329 رنز بنائے تھے. پاکستان کی طرف سے ٹرپل سینچری بنانے والے بلے باز یونس خان ہیں جنہوں نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 313 رنز بنائے تھے. اظہر علی نے دبئی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے چوکے کے ساتھ اپنی ٹرپل سینچری مکمل کی، ان کی ناقابل شکست 302 رنز کی اننگز میں 23 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں