1

معروف بھارتی اداکارہ کی کار خوفناک حادثے کا شکار

معروف بھارتی اداکارہ کی کار خوفناک حادثے کا شکار

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کوئین نام سے شہرت پانے والی کنگنا رناوٹ امریکا میں جاری اپنی شوٹنگ سے واپس ہوٹل آ رہی تھیں کہ ٹیم کےساتھ ان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ ان دنوں امریکا میں ہدایتکار ہنسال کی فلم ثمرن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں. اداکارہ اپنی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد واپس ہوٹل آ رہی تھیں کہ اچانک ان کی کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس میں وہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گئیں. حادثے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ اداکارہ کنگنا سمیت ٹیم میں شامل کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور بڑے حادثے سے ٹیم بھی بال بال بچ گئی. فلم کے ہدایتکار کی طرف سے اداکارہ کو آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے دوسرے دن مقررہ وقت پر شوٹنگ شروع کر دی ہے.فلم کے پروڈیوسر شائی لیندار سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ معجزا ہوا جو ہم حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں اور کسی کو بھی زیادہ چوٹیں نہیں آئیں، کنگنا بہت بہادر اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم کی شوٹنگ سے زرا سا بھی بریک نہیں لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں