0

پاکستان کے معروف ترین بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، بھاری نقصان ہو گیا

پاکستان کے معروف ترین بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، بھاری نقصان ہو گیا

رحیم یار خان ( پرائم نیوز) نواحی علاقے راجن پور کلاں میں نہرکنارے قائم دکانوں میں سے کسی ایک شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور قریباً 10 دکانوں سمیت 2 ہوٹل بھی جل کر خاکستر ہو گئے جس سے بھاری نقصان ہوا ہے.

واقعہ رونما ہونے کے نتیجے میں‌اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو مطلع کرنے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگے، تقریباَ 2 گھنٹے کی مسلسل محنت سے کچھ دکانوں کی آگ پر معمولی قابو پا لیا گیا، اس کے بعد ریسکیو فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر مکمل قابو پا لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں