1

موسم سرما کیلئے اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان، تبدیلی کا اطلاق کب سے ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

موسم سرما کیلئے اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان، تبدیلی کا اطلاق کب سے ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

لاہور ( پرائم نیوز) پنجاب حکومت نےموسم سرما کیلئے اسلوکوں کے نئے اوقات کا اعلان کردیا ہے. پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی ای ڈی ) نے موسم سرما میں اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان کردیا تھا.

محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبات کے اسکولوں‌ کے اوقات موسم سرما کیلئے صبح 8 بجے سے لے کر دوپہر 1:30 تک ہوں گے جبکہ لڑکوں کے اسکولوں کے اوقات صبح 8:30 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجےتک ہوں گے. دوہری شفٹ والے اسکول صبح 7 بجے سے لر دوپہر 12 بجے تک اپنی ایک شفٹ مکمل کریں گے جبکہ دوسری شفٹ کیلئے اوقات 12:30 سے لے کر شام 5 بجے تک ہوں گے. ترجمان کامزید کہنا ہے کہ اوقات میں تبدیلی کا اطلاق اس ماہ کی 17 تاریخ‌ سے کر دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں