1

بریکنگ نیوز، پانامہ لیکس اسکینڈل پر سپریم کورٹ نے اہم اقدام اٹھا لیا

بریکنگ نیوز، پانامہ لیکس اسکینڈل پر سپریم کورٹ نے اہم اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے پاناما لیکس کیس کے بارے میں درخواستوں کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، تشکیل کیے گئے بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں 20 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا.

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی طرف سے بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس خلجی عارف شامل ہیں. پاناما لیکس ایشوپر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی، وطن پارٹی اور ایڈووکیٹ طارق کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہیں. سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے بارے میں تمام درخواستوں کو اکٹھا کر دیا ہے، پی ٹی آئی نے درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے پڑیشن دائرکی تھی. جس پر سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے بارے میں درخواستوں کی سماعت 20 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں