1

سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ

نیو یارک ( پرائم نیوز) عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے. نیویارک، لندن اور سنگاپور میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں اوسطاً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کے سودے 55-1258 سے 60-1257 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ہیں، چاندی کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم پلاٹنیم کے نرخ 7 فیصد تک گر گئے ہیں. لندن سپاٹ میں سونا 83-1257 ڈالر فی اونس اور سنگاپور میں 1250 ڈالر فی اونس رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں