1

’’اگر 2018 تک نواز شریف کی حکومت رہی توپاکستان میں یہ کام ہوگا‘‘ سینئر سیاستدان نے بڑا انکشاف کر دیا

’’اگر 2018 تک نواز شریف کی حکومت رہی توپاکستان میں یہ کام ہوگا‘‘ سینئر سیاستدان نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین مزدور رہنماء جمشید دستی کا کہنا ہے کہ 2018 تک اگر نواز شریف نے حکومت کی تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا. عمران خان نے عوام کو دھوکے میں رکھا ہے. یہ اسلام آباد بند کرنے سے پہلے کے پی کے کو بند کرائے. کراچی، ایبٹ آباد، ہزار، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی جی خان وغیرہ بند کرائے لیکن یہ کچھ بھی نہیں‌ کر سکتا یہ خود کرپٹ لوگوں میں پھنسا ہوا ہے یہ کیا احتساب کرائے گا. یہ نواز شریف کی بھی ٹیم ہے یہ خود بھی نہیں چاہتا کہ نواز حکومت جائے یہ اسکی حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے.

ڈاکٹر طاہر القادری کو یہ کہنا کہ ہم نے ان سے کوئی رشتہ نہیں مانگا. یہ الفاظ اس کو کیا زیب دیتے ہیں؟ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنا انسانیت کی توہین ہے پھر اسکو ساتھ لے کر جانا چاہیئے ان کو شرم آنی چاہیئے ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکن جتنے بھی ہیں پر وہ اپنےقائد پر مر مٹنے والے ہیں. پی ٹی آئی کے جلسوں میں صرف ناچ گانے اورگلہ خراب کرنے کے سواء کچھ نہیں ہے، یہ کس منہ سے قادری صاحب کے پاس جاتے ہیں.

ان تمام خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا ہے کہ اگر 2018 تک نوازشریف کی حکومت رہی تو اس میں عمران خان کا ہاتھ ہو گا، احتساب اگر نواز شریف کا کرنا ہے تو جہانگیر ترین، خورشید شاہ کا بھی ہونا چاہیئے یہ کرپٹ مافیا کا ٹولہ ہے اگر اس ٹولے کو معاف کیا گیا تو پوری قوم کا اچھے اور صاف ستھرے سیاست دانوں پر سے بھی اعتبار اٹھ جائے گا. جمشید دستی کا کہنا ہے کہ 2018 تک اگر نواز شریف کی حکومت رہی تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا. عمران خان عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں