1

’’پاک بھارت کشیدگی‘‘ بھارت نے اپنا ہی ایک افسر معطل کر دیا، بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

’’پاک بھارت کشیدگی‘‘ بھارت نے اپنا ہی ایک افسر معطل کر دیا، بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

سری نگر ( پرائم نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس کے سینئر آفیسر کو پاکستان کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کو پاکستان کو حساس معلومات کے بارے میں آگاہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے. بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر پاکستان کو حساس معلومات مہیا کرنے والے ڈی ایس پی کے راجینڈرا کمار کو معطل پولیس آفیسر تنویر احمد کی جگہ تعینات کیا گیا ہے.

ڈی جی پی نے کہا ہے کہ تنویر احمد نے اس بار پاکستانی ایجنسی سے رابطہ کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر یہ لاپرواہی کا کوئی کیس نظر آتا ہے. تنویر احمد نے بتایا ہے کہ کچھ ماہ پہلے اسے کنٹرول روم میں موجود فون پر خود کو آرمی کمانڈر کہنے والے ایک شخص کی کال آئی تھی. وہ شخص مجھ سے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی اور مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پر معلومات آگاہ کرنا چاہتا تھا.

اس کو معلومات فراہم کرنے سے قبل میں نے ایس پی سے اجازت مانگی. ڈی ایس پی کا ذرائع کےحوالے سے کہنا ہے کہ تنویر احمد نے واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کیا. تاہم ایم ایچ اے نے کال ٹریس کی اور تحقیقات شروع کر دی ہیں. بھارتی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ معطل کیے گئے پولیس آفیسر کو پچھلے کئی برس سے پاکستان سے ٹیلی فون کالز موصول ہو رہی تھیں. کال کرنے والا شخص خود کوآرمی آفیسر بتاتا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور فوج کی تعیناتی کے بارے میں معلومات طلب کرتا ہے. تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسرز نےاس شخص کو کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ اس معلومات کیلئے مناسب طریقے سے آئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں