1

عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کرنے کا حکم

عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کرنے کا حکم

راولپنڈی ( پرائم نیوز) خصوصی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کر کے28 نومبر کوعدالت میں پیش کرنےکا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کےدوران یہ حکم جاری کیا ہے. تفصیلات کےمطابق آج خصوصی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی، ایس ایس پی پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 2014ء کے دھرنوں میں تشدد کیا گیا.جس پر خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اور عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تاحال برقرار رکھتے ہوئے ایس پی پولیس کو حکم دیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو گرفتار کر کے 28 نومبر کو اگلی سماعت پر پیش کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں