اسکولوں میں بہت زیادہ استعمال کی جانے والی چیزوں پر پابندی لگا دی گئی؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

اسکولوں میں بہت زیادہ استعمال کی جانے والی چیزوں پر پابندی لگا دی گئی؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

لاہور ( پرائم نیوز) صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں چاک اور بلیک بورڈ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے. تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکرٹری اسکول عمران سکندر نے اس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے. نوٹیفیکیشن کے مطابق چاک کے استعمال سے اساتذہ اور طلبا کو سانس لینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. عمران سکندر کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور طبا کی صحت کو مدںظر رکھتے ہوئے بلیک بورڈ اور چاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ایمر جنسی کی صورت میں بلیک بورڈ کو اچھی حالت میں رکھا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں