1

ملٹری لیڈر شپ کی طرف سے نواز شریف کو شٹ اپ کال دے دی گئی، حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا، سینئر تجزیہ نگار کے تہلکہ خیز انکشافات

ملٹری لیڈر شپ کی طرف سے نواز شریف کو شٹ اپ کال دے دی گئی، حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا، سینئر تجزیہ نگار کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کے صحافی اور تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ملٹری لیڈر شپ کی طرف سے وزیر اعظم نوازشریف کو شٹ اپ کال دے دی گئی ہے. صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ہونے والی ایک ملاقات میں ملٹری لیڈر شپ نے حکومت کو رنگے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے انگریزی اخبار کی جو تردید دی تھی اس کے شواہد ہمارے پاس موجود ہیں اور اس ملاقات میں ملٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا کون ایسا فرد ہے جس نے یہ خبر لیک کی ہے.

ملٹری نے کہا ہے کہ رپورٹر اور اخبار قصور وار نہیں ہیں. ملٹری نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ خبر اگر ٹھیک ہے تو لیک ہونے پر اتنے تحفظات نہ ہوتے لیکن ایسا کوئی موضوع ہی جب زیر بحث نہیں‌ تھا اور اس تناظر میں جب کوئی بات ہی نہیں ہوئی تو کیا آپ ایسی خبر شائع کروا کر بھارت کو خوش کرنا چاہتے ہیں. ملٹری کے مطابق پہلےہی ہمیں غیر ملکی میڈیا جس میں بھارتی میڈیا سر فہرست ہے، کی طرف سے برا بھلا کہا جا رہا ہے اور اب یہی کام آپ نے بھی شروع کر دیا ہے.

صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے تین برس سے کوئی میٹنگ اتنی تلخ نہیں ہوئی. ان کا مزید کہنا ہے کہ لیڈر شپ کی طرف سے شٹ اپ کال دے دی گئی ہے کہ پاکستان اور اس کے اداروں کی تضحیک کرنے کا یہ جو گھٹیا پروپیگنڈا ہے اسکا خاتمہ کیا جائے. ملٹری لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ آپ کا جو بھی پیار ہے اسے بے شک بڑھائیں لیکن اس سب میں قومی مفاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں