1

کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبر، پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی خوفناک حادثے میں جاں بحق

کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبر، پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی خوفناک حادثے میں جاں بحق

کراچی ( پرائم نیوز) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شہلیلا بلوچ ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ شہلیلا بلوچ کی گاڑی کو کل ڈیفنس میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد گزشتہ رات ڈھائی سے 3 بجے کے دوران وہ مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں.

20 سالہ شہلیلا بلوچ پچھلے 4 سال سے قومی فٹبال ٹیم کی رکن تھی، ان کی بڑی بہن راحیلہ بلوچ بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں جبکہ ان کی والدہ روبینہ عرفان بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہیں. شہلیلا عرفان کے جسد خاکی کو بلوچستان لے جایا جا رہا ہے جہاں آبائی علاقے میں ان کی تدفین ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں