1

بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا، ہزاروں ہندوؤں نے انتہا پسندوں کے مظالم سے تنگ آ کر مذہب تبدیل کر لیا

بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا، ہزاروں ہندوؤں نے انتہا پسندوں کے مظالم سے تنگ آ کر مذہب تبدیل کر لیا، بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارت نچلی ذات کے ہندوؤں نے انتہا پسندوں کے مظالم سے تنگ آ کر ہندو مذہب چھوڑ کر کوئی نیا مذہب بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، گجرات میں سینکڑوں دلتوں نے بدھ مت قبول کر لیا ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات میں انتہا پسندوں کے ظلم و ستم سے تنگ آکر 200 سے زائد دلتوں نے بدھ مت قبول کر لیا ہے. ضلع احمد آباد میں منعقد تقریب میں بدھ مت کر نے والے دلتوں نے ہندو انتہا پسنوں کے خلاف دل کی خوب بھڑاس نکالی. ان کا کہنا ہے کہ ہندو دھرم میں انہیں ہمیشہ نسلی تعصب اور نفرت سے دوچار ہونا پڑا. ان کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا جاتا جبکہ سرکاری ملازمتیں ان کیلئے موجود نہ تھیں. اگلے کچھ دنوں میں مزید کئی سو دلتوں کی طرف سے ہندو دھرم چھوڑ کر بدھ مت قبول کرنے کا امکان ہے. بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے آنے کے بعد مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں سمیت سب اقلیتوں کی زندگی عذاب بن چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں