1

شوارما کھانے سے قیامت پھوٹ پڑی، یہ خبر پڑھ کر آپ بھی شوارما کھانا چھوڑ دیں‌ گے

شوارما کھانے سے قیامت پھوٹ پڑی، یہ خبر پڑھ کر آپ بھی شوارما کھانا چھوڑ دیں‌ گے

لاہور ( پرائم نیوز) شاد باغ کے علاقے میں زہریلا شوارما کھانے سے ایک ہی خاندان کے 30 افراد کی حالت خراب ہو گئی. پولیس نے دکان مالک اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان گنج کے رہائشی شاہد بٹ نامی شخص نے اپنے بھتیجے شفیق کی سالگرہ کیلئے چوک ناخدا میں واقع سٹوڈنٹ شوارما شاپ سے شوارمے خریدے جنہیں‌ کھانے کے بعد سالگرہ کی تقریب میں شامل ہونے والے 30 افراد کی حالت خراب ہو گئی جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مقامی نجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا.

شاد باغ پولیس نے شاہد بٹ کی درخواست پر دکان مالک اور اسکے عملے کے خلاف مقدمہ درج کر دیا. پولیس کے مطابق دکان پر کام کرنے والے 9 افراد کو حراست میں لے کر تشویش شروع کر دی ہے اور قانون کے مطابق زیر حراست ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی. پولیس کا کہنا ہے کہ شوارمے سے متاثرہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں